
لندن : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، پاکستان اکیلے افغان مسئلے کو حل نہیں کر سکتا اور نہ یہ صرف پاکستان کی ذمے داری ہے، لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب شاہ محمود قریشی نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ افغانوں کے9 ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں، افغانستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے، افغان عوام کی مدد کے لیے تعاون کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی میڈیا چاہے تو آکر دیکھ لے، الجزیرہ ٹی وی سے انٹرویو میں شاہ محمود نے کہاکہ بھارت افغانستان میں سپائلرکا کردارادا کر رہا ہے، امید ہے بھارت افغانستان میں اسپائلر کا کردارختم کردے گا تو سیاسی مفاہمت کا راستہ آسان ہو جائے گا، افغان مہاجرین کی آمد سے پاکستان، ایران اورتاجکستان متاثر ہوں گے، مہاجرین کی پڑوسی ممالک میں آمد سے خطہ شدید متاثر ہوگا، پاکستان کےاس حوالےسے تحفظات ہیں، افغانستان میں بحران سے دہشت گرد عناصر کو پنپنے کا موقع ملے گا، دہشت گردعناصرختم کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی، افغانستان میں بحران سے پاکستان بلکہ پورے خطے کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، افغان عوام اپنی پالیسیوں کی تشکیل اورمسائل حل کرنے میں آزاد ہیں۔


































