
تہران: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کو خطرناک قرار دیا وہ بتائیں ہم نے ایک سال میں 60 ہزار عورتوں اور بچوں کو تباہ کیا یا آپ نے؟ کیا ہم نے مظلوموں کو پانی اور روٹی سے محروم کیا؟۔ کیا ہم وہ ہیں جو جنگ کا سبب بن رہے ہیں یا آپ وہ ہیں جو خطے کے ممالک کو بم اور میزائل بیچنے آئے ہیں؟۔ کیا امریکہ نے داعش کو نکالا یا ایران اور شہید سلیمانی نے؟ مسعود پزشکیان نے کہا کہ کیا اس نے سوچا تھا کہ وہ یہاں آکر نعرے لگائے گا؟ تو ہم ڈر جائیں گے۔ ہمارے لیے شہادت بستر پر موت سے زیادہ پیاری ہے۔ کیا آپ ہمیں ڈرانے آئے ہیں؟۔ ٹرمپ سن لیں ہم کسی غنڈہ گردی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔


































