Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایٹمی مذاکرات میں تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دیں گے، آیت اللہ سید احمد خاتمی

تہران : آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کو طول دینے اور تاخیری حربے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ایران اور عالم اسلام میں سیاہ کارناموں کی وجہ سے امریکا کی فائل سیاہ ہے دنیائے اسلام میں امریکا کے وحشیانہ ، ظالمانہ اور مجرمانہ جرائم نمایاں ہیں۔ امریکا کی ایرانی قوم کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ اقتصادی پابندیاں ، 8 سالہ مسلط کردہ جنگ ، قاسم سلیمانی کی شہادت اور حال ہی میں ایران کے آئل ٹینکر سے تیل کی چوری امریکا کے سنگين جرائم کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں اسرائیل کو مضبوط بنا کر اسے اسلامی ممالک پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل کو مضبوط بنانا امریکہ کے تمام صدور کی ذمہ داری ہے۔انھوں نے ایٹمی مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات میں تاخير، فرسودگی اور مذاکرات کو طول دینے کے حربوں کو قبول نہیں کریں گے۔ جس ملک نے عہد شکنی کی ہے اسے اپنے عہد پر عمل کرنا چاہیے۔ ہم اپنے عہد پر عمل کرچکے اور اس پر باقی ہیں۔ امریکا کے بعض اتحادی ممالک امریکہ کے وحشیانہ جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular