
تل ابیب: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ سٹی پر قبضے کے اپنے خطرناک منصوبے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہےکہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ اسے حماس سے آزاد کرانا چاہتا ہے۔ القدس میں نیوز کانفرنس کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارا مقصد حماس کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل تحریک کو غیر مسلح کرنا اور یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہتا ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں ایک سویلین انتظامیہ چاہتے ہیں جو نہ حماس اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی ہوا۔انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سکیورٹی کونسل کی طرف سے منظور کردہ فوجی آپریشن نسبتاً مختصر وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے غزہ میں بھوکے بچوں کو دکھانے والی تصاویر کو جھوٹا قرار دے دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں خوراک داخل کر رہے ہیں تاکہ بھوک سے بچا جا سکے۔


































