
نیویارک: اقوام متحدہ کے امن عمل کے تحت یمن میں متحارب جماعتوں نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔ اقوام متحدہ کے مندوب برائے یمن ہینس گرنڈ برگ نے بتایا کہ فریقین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کےلیے بھی ر ضامند ہو گئے ہیں، انہوں نےیہ بیان سعودی عرب اور عمان میں مذاکرات کے مختلف ادوار کے خاتمے پر جاری کیا ۔ گرنڈ برگ نے جنگ بندی کےلیے متحارب جماعتوں کی جنگ بندی پر آمادگی کا خیرمقدم کیا ہے تاکہ ملک میں سیاسی عمل کو بحال کیا جاسکے۔


































