Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

فرانس میں جاری پرتشدد احتجاج کا زور ٹوٹ گیا

پیرس : فرانس میں ایک ہفتے سے جاری پرتشدد احتجاج کا زور ٹوٹ گیا۔ مقتول نوجوان کی دادی نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کردی۔ فرانس میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کیخلاف منگل سے جاری احتجاج میں کمی آگئی ہے۔ تاہم اکا دکا واقعات اور کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مشتعل حملہ آوروں نے پیرس کے نواحی علاقے میں میئر کے گھر میں جلتی ہوئی کار داخل کردی۔ جس سے گھر میں آگ لگ گئی اور میئر کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ ادھر پولیس نے مزید سات سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد گرفتار مظاہرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی۔ پرتشدد مظاہرے روکنے کیلئے ملک بھر میں 45 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں ، ہیلی کاپٹرز سے شورش زدہ علاقوں کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے ، متاثرہ علاقوں میں بکتر بند بھی تعینات کردی گئیں۔ مقتول نوجوان نہال کی دادی نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بسوں ، اسکولوں اور لوگوں کی املاک پر حملے نہ کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular