Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں خونریزی کیخلاف ملک گیر احتجاج اور مظاہرے

لاہور : افغانستان میں مسلسل دوسرے جمعہ کو نمازِ کے دوران خودکش حملوں کیخلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ملک گیر یوم احتجاج منایا۔ ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جس سے تنظیم کے مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دہشتگردی کے بڑھتے واقعات میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ عالمی ایجنڈے کے تحت افغانستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں دو سو زائد نمازی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش اور عالمی استکبار شیطان بزرگ امریکہ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ عراق اور شام سے تربیت یافتہ بھیڑیوں کو افغانستان میں منتقل کیا گیا، شکست خوردہ تکفیری دہشتگرد شیعہ مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہو چکے ہیں، ان کو تحفظ فراہم کرنے میں افغانستان کی نئی حکومت بھی ناکام نظر آتی ہے۔ قابل افسوس امر ہے کہ افغانستان میں شیعہ نسل کشی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں اس بربریت پر خاموش ہیں ۔ افغانستان سے امریکی افواج تو نکل چکی ہیں لیکن تکفیریوں اور دہشت گرد تنظیموں کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔ خطے سے جب تک امریکی شیطنت کا خاتمہ نہیں ہوگا امن ممکن نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular