Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکا سمیت مختلف ممالک کو پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر تشویش

اسلام آباد: امریکا۔ چین۔ روس۔ اقوام متحدہ۔ یورپی یونین اور ایران سمیت مختلف ممالک اور اداروں نے پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ترجمان جوناتھن لالی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہےگا۔ امریکا بلوچستان میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کہیں جگہ نہیں اور یہ جمہوریت کی بنیادوں کےلیے خطرہ ہیں۔ ایرانی سفارتخانے نے بھی موسیٰ خیل اور قلات واقعے کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحقیقات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular