Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکی سینیٹرز کا 300 روسی سفارت کاروں کو نکالنے کا مطالبہ

‏واشنگٹن : امریکی سینیٹرز نے ویزا تنازعے پر 300 روسی سفارت کاروں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا، ماسکو نے سفارت خانوں کو روسی یا تیسرے ملک کے عملے کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا تھا، اس پابندی کے باعث امریکا کو روس بھر میں اپنے مشنز سے 200 کے قریب مقامی افراد کو ہٹانا پڑا تھا، اس وقت روس میں امریکا کے 100 اور امریکا میں روس کے 400 سفارتکار تعینات ہیں، امریکی سینیٹرز کی جانب سے صدر جوبائیڈن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفارت کاروں کی غیر متناسب نمائندگی ناقابلِ قبول ہے، امریکی صدر کو 2 ری پبلکن اور 2 ڈیمو کریٹ سینیٹرز نے خط لکھا ہے جن میں چیئرمین سینیٹ فارن ریلیشنز کمیٹی بوب میننڈیز اور ری پبلکن مارکو روبائیو شامل ہیں، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس امریکا کو اتنے ہی سفارتی ویزے جاری کرے جتنے امریکا نے کیئے، ایسا اقدام نہ کیا گیا تو روسی سفارت کاروں کو نکالنے پر غور کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular