Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکی تجاویز میں 60 روزہ جنگ بندی اور 10 قیدیوں کی رہائی شامل

واشنگٹن: امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تجاویز میں ساٹھ روزہ جنگ بندی۔ دس اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور اٹھارہ لاشوں کی واپسی شامل ہے جبکہ مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوجی انخلا کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جنگ بندی کی نئی تجاویز میں ساٹھ دنوں کی جنگ بندی شامل ہے۔ نئی تجویز کے مطابق دس زندہ اسرائیلی شہریوں کی رہائی اور اٹھارہ قیدیوں کی لاشوں کی واپسی ہوگی۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل 1100 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگا۔ اسرائیل غزہ میں فوج کی تعداد کم کرے گا اور انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کرےگا، جنگ بندی کے دوران اسرائیل کو ہر روز 12 گھنٹے تک فوجی اور جاسوسی آپریشن کرنے کی اجازت ہوگی یہاں تک کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے مخصوص دنوں میں بھی۔ غزہ میں امداد کی فراہمی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے امریکا، مصر اور قطر کی مشترکہ ضمانت ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular