
صنعا: بحیرہ احمر میں یمنی فوج اور امریکی بحری اتحاد میں باب المندب کے قریب شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ باب المندب کے قریب یمنی فوج نے دو امریکی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جو اسرائیل جانے کی کوشش کررہے تھے۔ یمنی فوج کے حملے کے بعد دونوں جہازوں نے راستہ تبدیل کرلیا۔اس دوران امریکی بحریہ سے بھی لڑائی ہوئی جس میں یمنی فوج کے کئی میزائل نے اہداف کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج اور عوام غزہ میں جنگ بندی تک امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بناتے رہیں گے.


































