Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا دنیا کی قیادت کھوچکا،ورلڈ آرڈر ختم ہورہا ہے(یورپی یونین)

ایشائی صدی کا ظہور ہو چکا ہے دہائیوں بعد امریکا دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا تھاچین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے
عالمی نظام کے خاتمے کو ہم خود دیکھ رہے ہیں،یورپی یونین کو اپنے مفادات اور اپنی قدروں کو سامنے رکھنا ہو گا اور کسی کا آلہ کار بننے سے بچنا ہوگا،
برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے وزیرخارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے، ماہرین جس ’ایشائی صدی‘ کی آمد کی پیش گوئی کر رہے تھے اس کا شاید کورونا کی وبا کے دوران ظہور ہو چکا ہے،ایسے شواہد ہیں کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے اور یورپی یونین کو چین کے حوالے سے ایک مضبوط پالیسی طے کرنی ہوگی۔ تاریخ میں کووڈ-19 کی وبا کو ایک ایسے فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا جب دہائیوں بعد امریکا دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا تھا،جوزف بوریل نے جرمنی کے سفارت کاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’تجزیہ کار کافی عرصے سے امریکا کی سربراہی میں چلنے والے عالمی نظام کے خاتمے اور ایشیائی صدی کی باتیں کر رہے تھے،یورپی یونین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’اب یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اور ہم پر کسی ایک سائیڈ کا انتخاب کرنے کے لیے دباو بڑھتا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا اور چین کی رقابت کی وجہ سے عالمی ادارے ایسا کردار ادا نہیں کر پا رہے جس کی اس مشکل گھڑی میں ضرورت تھی۔یورپی یونین کو اپنے مفادات اور اپنی قدروں کو سامنے رکھنا ہو گا اور کسی کا آلہ کار بننے سے بچنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ یورپ کو ایک مشترکہ تذویراتی کلچر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے جو اس وقت اس کے پاس نہیں ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular