
ماسکو: ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات کی وجہ سے مقاصد حاصل نہ ہوسکے۔ ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن امریکی مطالبات کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکی۔ اس سے پہلے ایرانی خبر رساں ادارے نے رپورٹ دی تھی کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو تحریری پیغامات بھیجے ہیں جن میں جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز جیسے معاملات پر اپنی سرخ لکیریں واضح کی گئی ہیں۔ عباس عراقچی نے سینٹ پیٹزبرگ میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی اور امریکا سے جنگ بندی کی صورتحال پر مشاورت کی۔ عراقچی نے پیوٹن کو جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔


































