
غزہ : حماس نے امریکا سے براہ راست بات چیت اور بعض یقین دہانیوں پر امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایڈان الیگزینڈر کو رہا کردیا۔ حماس کے مجاہدین نے امریکی فوجی کو خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی ڈرونز اور جہازوں کی پروازیں رکی رہیں۔
امریکی فوجی نے قید میں 584 دن گزارے اور بالکل تندرست حالت میں واپس لوٹے ہیں۔ اسرائیلی اسپتال میں معائنہ کے بعد ایڈان اہل خانہ سے ملا تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ ایڈان کو دوحہ منتقل کیا جائیگا جہاں انکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ حماس نے امید ظاہر کی کہ امریکی فوجی کی رہائی سے جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء غزہ سے جنگ بندی کے مذاکرات کا حصہ ہونا چاہیے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں فوجی کے والدین، خاندان اور دوستوں کو مبارکباد دی ہے۔


































