
Soldiers pose for group photos with a Taiwan flag after a preparedness enhancement drill simulating the defense against Beijing’s military intrusions, ahead of the Lunar New Year in Kaohsiung City, Taiwan on Wednesday, Jan 11, 2023. China renewed its threats Wednesday to attack Taiwan and warned that foreign politicians who interact with the self-governing island are "playing with fire.” (AP Photo/Daniel Ceng)
واشنگٹن : امریکا نے فارن ایڈ پروگرام کے تحت تائیوان کیلئے پہلی براہ راست فوجی امداد کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا تائیوان کو 80 ملین ڈالرز مالیت کا فوجی پیکیج دے گا اور اس اقدام سے امریکا کے تائیوان ریلیشنز ایکٹ اور دیرینہ ون چائنا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق آبنائے تائیوان میں امن و استحکام علاقائی و عالمی سلامتی اور خوش حالی کے لیے اہم ہے۔
اس حوالے سے تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی امداد علاقائی امن اور استحکام میں مددگار ثابت ہو گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے جولائی میں بھی تائیوان کے لیے 345 ملین ڈالرز مالیت کی فوجی امداد منظور کی تھی۔


































