Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکہ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھیجنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا، تاکہ روسی حملوں سے بچاؤ کے لیے اسے ضروری دفاعی سہولتیں میسر آسکیں۔ میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم انہیں پیٹریاٹ دیں گے، کیونکہ انہیں اس کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ثابت ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن دن میں تو اچھے انداز میں بات کرتے ہیں اور شام میں سب پر بم برسا دیتے ہیں یہ مسئلہ ہے اور مجھے یہ بالکل پسند نہیں۔ ٹرمپ نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ کتنے پیٹریاٹ بیٹریز یوکرین کو فراہم کیے جائیں گے، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یوکرین کو کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا کیونکہ انہیں حفاظت کی ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ رواں ہفتے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular