
دوحہ: امریکا اور قطر نے دفاع اور تجارت کے فروغ کے لئے اربوں ڈالر کے معاہدے کرلئے۔ قطر امریکا سے دو سو ارب ڈالر کے بوئنگ طیارے خریدے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ قیام امن کی کوششوں کی اعلیٰ ترین صلاحیت کی وجہ سے قطر کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں دفاع ۔ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔


































