
تل ابیب : اسرائیل اور امریکا نے جنگ بندی کے خاتمے کی صورت میں ایران پر بڑے اور مربوط حملے کی تیاری مکمل کرلی۔ انادولو ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا ایران کے ساتھ جنگ بندی کے ممکنہ خاتمے کے لیے پیشگی عسکری منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ موجود ہے اور اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوتی ہے تو ایران کے توانائی کے انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی اخبار معاریو کے مطابق ایک سینئر فوجی اہلکار نے بتایا کہ یہ اہداف ممکنہ کارروائیوں میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں ثالثوں کو کسی بڑی پیش رفت کی امید نہیں ہے، جس سے کشیدگی برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


































