
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے خلاف امریکا کی یکطرفہ پابندیاں ہٹانے اور ایٹمی سمجھوتے کے اقتصادی منافع سے بہرہ مند ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے انٹونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کی قرارداد2231 پر عمل درآمد کے بارے میں اپنی 13ویں رپورٹ گزشتہ ہفتے ہی پیش کردی تھی ۔ اس رپورٹ میں ایٹمی سمجھوتے کو چند جانبہ سفارتکاری اور ایران کے ایٹمی موضوع کے حل کے لئے بہترین آپشن سے یاد کیا گیا ہے ۔ایٹمی سمجھوتے اور قرارداد 2231 پر عمل درآمد کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات 30 جون کو نیویارک میں ہوگا ۔قرارداد کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر6 ماہ میں اس قرارداد پرعمل درآمد کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریں ۔انٹونیو گوتریس نے اپنی رپورٹ میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں اٹھائے جانے اور معاہدے کے اقتصادی فوائد سے ایران کے بہرہ مند ہونے پر زور دیا ہے اور امریکہ سے خاص طور پر تیل سے متعلق پابندیاں اٹھانے کی درخواست ایک بار پھر دہرائی ہے تاکہ ایٹمی سمجھوتے کی بحالی کو آسان بنایا جا سکے۔


































