
نیویارک : اقوام متحدہ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے نئے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی حمایت یافتہ انسانی ہمدردی کی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا کیونکہ یہ غیر جانبدار یا آزاد نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں کو بتایا کہ امداد کی تقسیم کا یہ منصوبہ ہمارے بنیادی اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔ آزادی اور غیر جانبداری نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لئے بغیر سہولت کاری کرے گا لہذا اسے آزاد قرار نہیں دیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن رواں ماہ کے آخر تک غزہ میں کام شروع کر دے گی جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تنقید کو تسلیم کیا اور کہا کہ واشنگٹن امداد کو حماس سے بچاتے ہوئے امداد دینے کے کسی بھی متبادل منصوبے کے لیے تیار


































