
بغداد : عراقی پارلیمنٹ میں المنتج القومی پارٹی کے سربراہ ابتسام الہلالی نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں امریکی سفیر ملک میں اخلاقی انحراف اور ہم جنس پرستی پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ہم اخلاقی انحراف اور ہم جنس پرستی کو پھیلانے کے لیے امریکہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے عراقی پارلیمنٹ سے بر وقت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امریکی سفیر کی مشکوک سرگرمیاں عراقی معاشرے میں ہم جنس پرستی کی حمایت کے حوالے سے خاصی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں قانونی اور سفارتی ذرائع سے عراق میں ان منصوبوں کے نفاذ کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ امریکی سفیر کے اقدامات بعض مغربی ممالک کی حمایت سے اس ملک کی حکمت عملی کے نفاذ کے مطابق انجام پاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مذموم منصوبے کو ہم جنس پرستانہ افکار اور دیگر اخلاقی انحرافات اور ہر وہ چیز جو عراقی معاشرے میں انسانی اقدار کو نقصان پہنچاتی ہے اور اس کی سماجی ہم آہنگی کو تباہ کرنے کے مقصد سے پھیلایا جا رہا ہے۔


































