Fri Oct 23, 2026

اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی

روزانہ کی خبریں

ترک عوام نے ٹیلی میراتھن میں 6.1 ارب ڈالر جمع کرلیے

انقرہ: زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ترک قوم نے یکجا ہوکر مثال قائم کردی۔ ٹیلی میراتھن میں 6.1 ارب ڈالر جمع کرلیے۔ترکیہ کے 8 مختلف نجی ٹی وی چینلز نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے لائف براڈ کاسٹ امدادی مہم کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں میں 6 ارب ڈالر سے زائد امدادی رقم اکٹھی کرلی۔ صدر رجب طیب اُردوان نے بھی امدادی مہم میں حصہ لیا اور اعلان کیا کہ یہ امدادی رقم ملک کے گیارہ صوبوں سمیت شام کے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اُدھر اقوام متحدہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک ارب ڈالر امداد کی اپیل جاری کر دی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امداری رقم سے ترکیہ کے 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیے انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے تقریباً 40 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کر چکا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular