
انقرہ: ترکیہ میں اسکول کے اندر فائرنگ سے ٹیچر اور آٹھ طلبا ہلاک جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ جنوب مشرقی صوبے کہرامنمار س میں پیش آیا ۔ چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔فائرنگ کے بعد طالب علم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق طالبعلم نے فائرنگ کیلئے والد کا ہتھیار استعمال کیا۔


































