
انقرہ : ترکیہ اور برطانیہ میں 8 ارب پاؤنڈ مالیت کا یورو فائٹر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ہوگیا۔ انقرہ میں معاہدے کی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔
انقرہ میں صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ترکیہ کے ساتھ یورو فائٹر طیاروں کے معاہدے کو نیٹو کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ دفاعی تعاون اور یورپی سلامتی دونوں کو مضبوط بنائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ سے 20 یورو فائٹر ٹائیفون طیاروں کی فروخت نہ صرف برطانیہ کے لیے معاشی فائدہ ہے بلکہ نیٹو کی سلامتی کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق یہ گزشتہ کئی دہائیوں کا سب سے بڑا لڑاکا طیاروں کا ایکسپورٹ معاہدہ ہے، جس سے ملک بھر میں 20 ہزار برطانوی ورکروں کے روزگار کو تقویت ملے گی۔


































