Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کی نیویارک کے مسلمان میئر کو دھمکیاں، مزاحمت کریں گے، زہران ممدانی

واشنگٹن : امریکا کے جنگی جنونی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زہران ممدانی کی کامیابی ہضم نہ ہوسکی۔ انہوں نے نیویارک کے نومنتخب مسلمان میئر کو ایک بار پھر دھمکی آمیز پیغام دے دیا۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زہران ممدانی کا انتخابی خطاب غصے سے بھرپور تھا۔ انہیں واشنگٹن کے ساتھ احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں وہ شخص ہوں جو نیویارک کے لیے بہت سی چیزوں کی منظوری دیتا ہے۔ انہوں نے اچھی شروعات نہیں کی ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ زہران ممدانی ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں، ورنہ شہر کے معاملات میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔
ادھر نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے خواہاں ہیں تاکہ شہر کی خدمت کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گفتگو شہریوں کے نقصان پر ہوئی تو وہ اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہر میں قانون کی حکمرانی قائم رہے گی اور ہر شخص کو ایک ہی معیار پر پرکھا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular