Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

عراقی تیل پر ٹرمپ کی للچائی نظریں، خطرے سے کم نہیں، عراقی رکن پارلیمنٹ

بغداد : عراقی رکنِ پارلیمنٹ نیسان الصالحی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیانات عراق کے تیل کے ذخائر پر قبضے کے منصوبے کا اشارہ دیتے ہیں۔ نیسان الصالحی نے امریکی عزائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ ریمارکس سے واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن عراق کے تیل پر قبضے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق کو کسی سیاسی یا تزویراتی شریک کے بجائے محض تیل کے منبع کے طور پر دیکھتا ہے جسے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ الصالحی کے مطابق، امریکہ کا مقصد عراق میں استحکام نہیں بلکہ اس کے تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
شرم الشیخ کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ عراق کے پاس اتنا تیل ہے کہ وہ نہیں جانتا اس کے ساتھ کیا کرے، جس پر عراق میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ عراقی رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ یہ بیانات دراصل عراق کے وسائل لوٹنے کے ایک نئے امریکی منصوبے کا پیش خیمہ ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular