
ریاض : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عسکریت پسند گروپ کے زیر قبضہ شام پر لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے کہا شام میں نئی حکومت ہے اور امید ہے ملک کو مستحکم کرنے اور امن قائم کرنے میں کامیاب ہو گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ شام سے پابندیاں پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر طیب اردوان کی درخواست پر کیا۔ سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے جس وقت یہ اعلان کیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت تمام سعودی شرکا نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔
ادھر شام کا نام نہاد صدر اور سرغنہ محمد الجولانی ٹرمپ سے ملاقات کیلئے ریاض پہنچ گئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی ویب سائٹ اکسیس نے ڈونلڈ ٹرمپ اور محمد الجولانی کے درمیان ممکنہ ملاقات کی اطلاع دی تھی۔


































