
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمدات پر سو فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی اہم سافٹ ویئرز پر برآمدی پابندیوں کا بھی عندیہ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یکم نومبر سے چین سے آنے والی تمام درآمدات پر سو فیصد نیا ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔ جبکہ اہم سافٹ ویئرز پر بھی برآمدی کنٹرولز لگارہے ہیں۔ انہوں نے چین پر الزام لگایا کہ وہ انتہائی معاندانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور دنیا کو "یرغمال” بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ردعمل بیجنگ کے اُس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں چین نے نایاب معدنیات کی برآمدات کے قوانین مزید سخت کیے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ چین کے نئے فیصلے آزاد دنیا کے تمام رہنماؤں کے لیے حیران کن ہیں۔
ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ ملاقات کا اب کوئی فائدہ نہیں۔


































