
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ رکوادی۔ دونوں ممالک کو تجارت بند کرنے کی دھمکی دی تو وہ جنگ بندی پر رضا مند ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جوہری تنازع رکوایا یہ بہت بری جوہری جنگ ہوسکتی تھی۔ اس میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں۔ مجھے بہت فخر ہے کہ ہم نے جوہری تنازع رُکوایا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ تجارت کو کبھی اس طرح استعمال نہیں کیا گیا جیسے میں نے کیا۔ میں نے ان سے کہا اگر دونوں ممالک جنگ روک دیں تو بہت تجارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے رہنما غیر متزلزل ہیں۔ سیز فائر میں امریکا نے بہت مدد کی۔ پاکستان اور بھارت کی تجارت میں مدد کےلیے بھی تیار ہیں۔


































