
برسلز: یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ہی ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کے اصل ذمہ دار ہیں۔ ٹرمپ نے اس معاہدے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا انہوں نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کو بحال کرنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے لیکن تنقید کرنے والے ان کی کوششوں کو نظر انداز کرتے ہیں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے گذشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران ایٹمی مذاکرات کو ماضی میں ہونے والی بات چیت کے تحت نتیجے تک پہنچانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے لیکن فریق مقابل کو ضمانت دینا ہوگی کہ یہ قدم کوئی شرط عائد کئے بغیر، حقیقت پسندی پر مبنی اور ایران کے قومی مفادات اور حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔


































