
واشنگٹن : بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے افراتفری میں کئے گئے فوجی انخلا کا ذمہ دار سابق صدر ٹرمپ کو ٹہرادیا۔ وائٹ ہاؤس نے افغان جنگ کےخاتمے سےمتعلق امریکی پالیسیوں کےہاٹ واش کے نتائج کا 12 صفحات پر مشتمل جائزہ رپورٹ کا خلاصہ جاری کردی۔رپورٹ میں جو بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہےاورکہا ہے کہ وہ اپنے پیش رو کے فیصلوں اور طالبان سے معاہدے پرعمل درآمد کے لیے شدید مجبور تھے۔انخلا کےحوالے سے بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات کی بہت کم ذمے داری لی گئی ہے۔ رپورٹ میں خفیہ ایجنسیوں کی ناکامیوں کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ وہ طالبان کی تیز رفتار فتح کی پیش گوئی نہ کرسکیں۔ رپورٹ میں افغان فوج کے لڑنے کی خواہش کے بارے میں انٹیلی جنس کمیونٹی کے زیادہ تر پُرامید اندازوں کو غلط قراردیا گیا ہے
بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی طور پر کانگریس کو بھیجا گیاجائزہ انتہائی خفیہ ہے اور اسے عوامی سطح پرجاری نہیں کیا جائے گا۔ جائزے کے مطابق 2021 کے انخلاء نے اس بات کو اجاگر کیا کہ امریکا کو مستقبل میں اعلیٰ خطرے والے منظر ناموں کے لیے بہتر طور پر تیاری کرنی چاہیے۔


































