
دوحہ : امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی ڈرونز کی طاقت کو تسلیم کرلیا۔ قطر میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں سے فرمائش کی کہ ایران جیسے ڈرونز بنائیں جو سستے بھی ہیں اور مہلک بھی ہیں۔ امریکی کمپنی چار کروڑ ڈالر میں ایک ڈرون بناتی ہے اس سے بہتر ڈرون ایران پینتیس سے چالیس ہزار ڈالر میں تیار کرلیتا ہے۔
ایران کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑے پیمانے پر اور تیز رفتار پیش رفت اور ڈرون جنگ میں طویل فاصلے تک حملے کرنے کی اعلیٰ سطح کی درستگی کے ساتھ اس کی صلاحیتوں نے مغربی ایشیا میں اس ملک کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کو تقویت بخشی ہے۔


































