
پاراچنار : ضلع کرم اور پاراچنارمیں دو ماہ سے زائد عرصے سے راستوں کی بندش کے باعث خوراک ،ادویات اور ایندھن کا بحران شدید ہوگیا ہے۔ پاک افغان سرحد پہلے ہی بند ہے۔ جس کے باعث شدید سردی میں بیمار افراد کا علاج انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق بند راستوں کو کھولنے کے لیے اقدامات کیے جارہےہیں اور گرینڈ جرگہ دوبارہ سے شروع کیا جارہا ہے۔ کمشنر ضلع کرم کا کہنا ہے کہ آمدورفت کے راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیے گئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا ہے کہ علاج نہ ملنے کے باعث اسپتال میں بچوں ،بزرگوں اور خواتین سمیت متعدد مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔ ساجد طوری نے صدر، وزیراعظم ،آرمی چیف اور دیگر ذمہ دار حکام سے آمد و رفت کے راستے فوری طور کھولنے اور محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


































