Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان کو صوبے کی حیثیت سے مزید محروم رکھنا زیادتی ہوگی، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حیثیت کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت سے مزید محروم رکھنا زیادتی ہوگی۔ پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے مجاہدانہ کردار ادا کرنے والی نڈر قوم کی خود مختار صوبے کے حق سے تاحال محرومی ان میں مایوسی کے احساس کو پروان چڑھا رہی ہے۔ ہمیں موجودہ حکومت پر قوی یقین ہے کہ وہ اس درد کا مداوا کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں سربراہ اہم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں مناسب نمائندگی کے لیے گلگت بلتستان کے عمائدین سے تجاویز و آراء کا تبادلہ کیا جانا چاہیئے، تاکہ حکومتی فیصلوں اور عوامی خواہشات میں ہم آہنگی موجود رہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی مرضی کے برعکس کسی بھی فیصلے کی مجلس وحدت مسلمین قطعی تائید نہیں کرے گی، انہوں نے کہا گلگت بلتستان آئینی صوبے کے قیام کے لیے پاکستان کی حکومت کو اپنی کوششیں عالمی سطح پر بھی تیز کرنا ہوں گی، اقوام متحدہ سمیت ثالث کا کردار ادا کرنے والی بین الاقومی قوتوں کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ جی بی صوبے کا قیام ایک آئینی و قومی تقاضا ہے، جو علاقے کی ترقی، استحکام اور انتظامی معاملات کو موثر بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے ہر موقع پر اپنی حب الوطنی کو ثابت کیا ہے۔ آئینی عبوری صوبے کے قیام میں مسلسل تاخیر کو کچھ عناصر ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے جی بی کے عوام میں احساس محرومی پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاکہ انہیں وطن عزیز سے متنفر کیا جا سکے۔ اس زہریلے پراپیگنڈے اور شدت پسندی کے تدارک کے لیے عوامی امنگوں کے عکاس فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان میں مزید تاخیر کی اب گنجائش نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular