
نوح: ہندوستانی ریاست ہریانہ کے فساد زدہ ضلع نوح اور گروگرام میں ہندوتوا انتہا پسندوں کی کھلی دھمکیوں کے بعد سینکڑوں مسلمان علاقہ چھوڑ گئے۔ نوح ضلع میں گذشتہ ماہ ہندو انتہا پسند گروپ وشو ہندوپریشد کی یاترا کے دوران مبینہ پتھراؤ کے بعد مذہبی فساد بھڑک اٹھے تھے۔ جو گروگرام تک پھیل گیے تھے۔ دونوں ہی مقامات پر حالات اب بھی معمول پر نہیں آئے ہیں۔ مسلمان گھرانے دونوں علاقے چھوڑ کر جارہے ہیں۔ علاقہ چھوڑنے والوں کا کہنا ہے کہ ہندوتوا گروپ کھلے عام مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ دکانوں سے کچھ نہ خریدنے اور مکان کرایہ پر نہ دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ انھوں نے ہمارے کاروبار کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور انتظامیہ اپنے ہی ملک میں مسلمانوں کی حفاظت کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی۔ ہندو سمجھتے اس ملک میں پولیس, انتظامیہ اور سڑکیں سب کچھ ان کا ہے۔


































