
غزہ : جنگ بندی کے بعد فلسطینی بچا کھچا سامان اٹھا کر اپنے تباہ حال گھروں کو پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ غزہ میں گذشتہ روز جنگ بندی کا نفاذ ہوتے ہی جنوبی اور شمالی علاقوں کے درمیان سڑکوں پر ہزاروں فلسطینی امڈ آئے۔ تباہ حال اور بے سروسامانی کے عالم میں گھر چھوڑنے والے فلسطینی شمالی علاقوں میں لوٹ رہے ہیں جہاں ملبے کے ڈھیروں کے سوا کچھ موجود نہیں۔
اسرائیل نے ابھی تک امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دی ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ اگر تمام گزرگاہیں کھول دی جائیں تو چھ ہزار ٹرکوں پر مشتمل امداد چند گھنٹوں میں غزہ پہنچ سکتی ہے۔
ادھر اسرائیلی ٹینک ۔ بکتر بند گاڑیاں اور فوجی شمالی علاقے سے نکل گئے ہیں اور انہوں نے یلو لائن پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔


































