Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شہید مدافع حرم جنرل سید رضی موسوی کی تدفین، ہزاروں سوگوار امڈ آئے

تہران : شہید قاسم سلیمانی کے دیرینہ ساتھی اور مدافع حرم جنرل سید رضی موسوی کی تشییع جنازہ تہران کے امام حسین اسکوائر میں ہوئی۔ شہید کا جسد خاکی شام اور عراق کے مقدس مقامات کے طواف کے بعد ایران میں داخل ہوا جہاں ہزاروں سوگواروں نے اشکوں اور آہوں سے استقبال کیا۔ ولی امر مسلمین آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھی۔ اجتماع سے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف اور شہید قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید موسوی نے جنرل قاسم سلیمانی سے شہادت کا یہ راز پایا تھا کہ شہید ہونے کے لئے شرط ہے کہ انسان شہادت پسندانہ زندگی گزارے۔ زنیب سلیمانی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے بزدل حکام جانتے ہیں کہ بیدار عالمی ضمیر کا یہ مشترکہ فیصلہ ہے کہ صیہونی رجیم ایک قاتل اور جارح حکومت ہے جس کے مقابلے کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔ تشییع جنازہ کے الوداعی مراسم کے بعد شہید کا جسد خاکی امام زادہ صالح کے حرم میں سپرد لحد کردیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular