
اسلام آ باد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتاری کے دو دن بعد ہی بانی پی ٹی آئی کو ملک سے باہر جانے کی آفر کی گئی تھی، ملٹری کورٹس سے انہیں معافی ملی جو ایک سال قید کاٹ چکے اور اب اُن کی سزائیں ختم ہونے والی تھیں۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اب بھی کہا کہ ہمارے اسیران کو رہا کریں اس سے پہلے میں باہر نہیں آوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے دو دن بعد ہی بانی پی ٹی آئی کو ملک سے باہر جانے کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا اور کہا تھا کہ ہم نے بیرون ملک نہیں جانا، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے آفرز آرہی ہیں۔


































