Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج قومی فوج ہے، جس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بات میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد ہی ان کا سرمایہ ہے، قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، پاک فوج نہ کسی سیاسی جماعت کی مخالف ہے اور نہ طرف دار۔ انہوں نے کہا کہ فوجی قانون کے مطابق کوئی بھی شخص اگر کسی فرد یا افراد کو جو آرمی ایکٹ کے تابع ہوں ان کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، فیض حمید کیس میں جو بھی شخص ملوث ہوگا کوئی بھی عہدہ اور حیثیت ہو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضے مقدم ہیں، جس کا کورٹ مارشل ہوتا ہے، اس کو ثبوت پیش کرنے اور اپیل کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے، ریٹائرڈ افسر پر الزام ہے کہ انہوں نے مخصوص سیاسی عناصر کی ایماء پر حدود و قیود سے تجاوز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال 32 ہزار 172 آپریشنز کیے گئے، روانہ کی بنیاد پر 130 سے زائد آپریشنز کیے جارہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری خارجی تک جاری رہےگی، کارروائیوں میں ایک ماہ کے دوران 90 خوارج ہلاک ہوگئے ہیں، انتہائی مطلوب خارجی لیڈر ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular