
لاہور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام مظلوم کربلاؑ پر سمجھوتہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ بانیان عشرہ مجالس اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں کے اجلاس سے خطاب میں علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنی ابتداء سے لے کر آج تک ہمیشہ مومنین، زائرین اور عزاداروں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فروغ عزاداری اور تحفظ عزاداری کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور دشمن کی ہر سازش کو بے نقاب اور ناکام بناتے ہوئے عزاداری کے قیام کو 100 فیصد یقینی بنایا اور وقت کے یزید کیخلاف قیام کیا۔
علامہ علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد معاشرے میں عدل و انصاف کی حکومت کو قائم کرنا ہے، ہم عزاداروں اور عزاداری کے تحفظ کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہماری قیادت سینٹ میں بھی قوم و ملت جعفریہ کی آواز بن کر ہر مطالبہ ہیش کر رہی ہے اور اپنا فرضں ادا کر رہی ہے، ہمیں سب کو مل کر ہر ساسیی میدان میں کامیاب ہونا ہو گا، جو آپ کے اتحاد کے بغیر مکن نہیں۔


































