
کابل : طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیربخان متقی نے افغانستان میں غیر ریاستی قوتوں کی موجودگی کا الزام مسترد کردیا۔ امیرخان متقی نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی پورے افغانستان پر عملداری ہے۔ ملک کے ایک میٹر رقبے پر بھی مخالف پارٹیوں کا کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کوئی خود کو طاقتور یا کمزور قرار نہیں دے سکتا، قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران اور کابل بہتر تعلقات کے متمنی ہیں۔ ایرانی حکام نے مہاجرین کے چیلنج سے نمٹنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


































