Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں کوئی بحران نہیں، مہنگائی کیخلاف ہڑتال کا کوئی جواز نہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی کے بل دینا ہوں گے، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل کریں گے، 48 گھنٹوں میں بجلی کے بِلوں پر ریلیف کا اعلان کردیں گے۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بحران نہیں، مشکل حالات ہیں، بجلی کے بلوں کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، بلوں سے متعلق لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال ہے مگر اتنی بھی نہیں۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی ضرور ہے مگر اتنی نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال ہو، چیزوں کو سبسڈائز کرنا مسئلے کا حل نہيں، مسئلے کو ٹال دینا ہے، مرض کے علاج کے لیے درست تشخیص ضروری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ معاہدے پر عمل کریں گے، آئی پی پیز، لائن لاسز اور چوری کی وجہ سے بجلی مہنگی ہے، حکومت نے زیادہ تر وقت بجلی کی قیمتوں کےحوالے سے لگایا، تمام اداروں سے پوچھا کہ کتنی بجلی مفت استعمال کرتے ہیں؟۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عوامی رائے کے ساتھ ماہرانہ تجاویز پر بھی غور کرنا ہوگا، یہ تاثر نہيں جانا چاہیے کہ نگراں حکومت کا مقصد سخت اقدامات کرنا ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سےنمٹا جائے گا۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فوج میں کوئی فری بجلی استعمال نہیں کر رہا، دفاعی بجٹ سے دے رہے ہیں، واپڈا میں گريڈ 16 تک کچھ ملازمین کو محدود مفت بجلی ضرور ملتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوگا، الیکشن کروانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن تاریخ پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی احترام کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ دہشت گردی اور حساس معاملات دیکھ کر نادرا رولز میں ترمیم کی، نادرا کے معاملات بڑی حد تک ملک کی سیکیورٹی سے متعلق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مایوسی پھیلانا درست نہیں، زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبے میں بہت صلاحیت ہے، آئی ٹی، میڈیکل، سیاحت اور دفاعی پیداوار پر کام کر رہے ہیں، ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular