
تہران: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کی ہےکہ امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔ باقر قالیباف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات میں بہت سے خلا اور کچھ بنیادی مسائل ہیں جو حل طلب ہیں۔ امریکہ کو ایرانی عوام کا اعتماد حاصل کرنے کا فیصلہ کرنا ہو گا اور انھیں ڈکٹیشن مسلط کرنے کا طریقہ کار ترک کرنا ہو گا۔ اباقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کا ناکا بندی کا اعلان ایک بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ ہے، دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں مگر ہم نہیں؟ یہ ناممکن ہے۔
ادھر ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہاہےکہ پاکستان کے ذریعے مذاکرات کی نئی تجاویز مل گئیں۔ جن پر غور کررہے ہیں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔


































