
القدس : درجنوں صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ میں گھس کر اس کی حرمت کو پامال کردیا۔ صیہونی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی حفاظت میں آج پھر مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بولا۔ درجنوں آباد کار ٹولیوں کی شکل میں باب المغارب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئے ۔ انہوں نے مسجد کے صحنوں میں ذریعے اشتعال پھیلایا اور تلمودی رسمیں ادا کیں۔ صیہونیوں نے مسلم دنیا کے احتجاج کے باجود مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کو اپنا معمول بنالیا ہے۔
اسلامی وقف اتھارٹی نے دراندازیوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر صیہونی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں واقع بورین قصبے پر پتھراؤ کیا اور مکانات پر فائر بم پھینکے۔ پتھراؤ سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے ۔خوش قسمتی سے مکانات میں ٓآگ نہیں لگی۔


































