Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر قیامت ڈھادی، 100 سے زائد شہید

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر قیامت ڈھادی۔ درجنوں افراد شہید و زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے جبالیہ کیمپ کے پرہجوم علاقے کی دو بڑی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ انتہائی طاقتور امریکی بموں نے پورے پناہ گزین کیمپ کو صفحہ ہستی سے مٹادیا۔ درجنوں افراد ملبے میں دب گئے۔ امدادی کارکنوں اور مقامی افراد نے ابتدائی طور پر سو سے زائد لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جبکہ خواتین اوربچوں سمیت کئی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
اُدھر صیہونی فوج نے غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ صیہونی فوج نے رفح۔ الزوائدہ۔الزیتون سمیت کئی علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ ادھر جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں القدس اسپتال کے قریب بھی بم برسائے۔ ان حملوں میں سو کے قریب شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب زمینی لڑائی میں صیہونی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ حماس نے جنوبی غزہ میں صیہونی افواج پر ٹینک شکن میزائل سےحملہ کیا جس سےتین اسرائیلی ٹینک۔چھ بکتربند گاڑیاں اور بلڈوزر تباہ ہوگئے۔ مزاحمت کاروں نے شمال مغربی غزہ میں بھی صیہونی فوج کو ال یاسین میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حماس نے پہلی بار زمین سے فضا میں مارکرنیوالا میزائل استعمال کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular