Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کا مسلسل دوسری رات مسجد اقصیٰ پر حملہ، نمازیوں پر تشدد، درجنوں گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل کی صیہونی فوج نے مسلسل دوسری رات مسجد اقصیٰ پرحملہ کیا اور نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج کے بھاری ہتھیاروں سے لیس اہلکار مسجد اقصیٰ کے احاطے میں واقع القبلی جائے نماز میں گھسے۔ پولیس نے عبادت گزاروں پر وحشیانہ حملہ کیا، انہیں بری طرح مارا پیٹا اور زبردستی بیدخل کردیا۔ مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کرنے والے روزہ داروں پر چڑھائی کردی اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ عبادت گذاروں کو ربڑ اور اسٹیل کی گولیوں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔فوجیوں کی وحشیانہ کارروائی میں مزید متعدد نمازی زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ قابض فوج نے مسجد کی چھت پر چڑھ کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں مسجد اقصیٰ سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔ آنسو گیس سے متعدد نمازیوں کا دم گھٹ گیا اور ان کی حالت غیر ہوگئی۔ گذشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وحشیانہ کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی زخمی ہوئے اور سینکڑوں کو گرفتار کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular