Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

یمنی عوام نے کربلا سے درس لیتے ہوئے قیام اور استقامت کا مظاہرہ کیا، سربراہ انصار اللہ

صنعا : انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے عاشورا کے دن اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عاشورا کے مراسم اور عزاداری پیغمبر اکرم(ص) کے نواسے کی تحریک کے تسلسل کی بڑی دلیل ہے۔ امت اسلامی کی بیدار ضمیر کبھی اس المناک واقعے کو فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنی امیہ کے انحراف کی وجہ سے واقعہ کربلا جیسا سانحہ پیش آیا۔ امام حسین نے امت کی بیداری کے لئے قیام کیا اور ذلت کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ کربلا کے میدان میں ان پر پانی بند کردیا لیکن انہوں نے صبر و استقامت کا درس دیتے ہوئے اسلام کے ساتھ وفاداری کا عملی مظاہرہ کیا۔ انصار اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا بنی امیہ کے مکروہ چہرے کی عکاسی کرتاہے۔ امام حسین علیہ السلام کا قیام رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ ہے۔ آج دنیا کو امریکہ اور اسرائیلی لابی کا سامنا ہے۔ صیہونی طاقتیں قرآن کی بے حرمتی کے ذریعے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ امت مسلمہ کو چاہئے کہ قرآن دشمنی کے اس سلسلے کے مقابلے میں اپنا مضبوط موقف پیش کرے۔ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ سویڈن اور ڈنمارک جیسے ممالک کے ساتھ روابط منقطع کریں ورنہ اپنی ذمہ داری پر عمل کرنے کے سلسلے میں کوتاہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام نے امام حسین علیہ السلام سے درس لیتے ہوئے گذشتہ نو سالوں کے دوران قیام اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ سید عبدالملک نے مغربی ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی لابی ان کو تباہ کرکے رکھ دے گی۔ اگر یہودیوں کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں تو اللہ کی بندگی قبول کریں۔ مغربی معاشرہ آج تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے۔ اخلاق اور اعلیٰ انسانی اقدار سے بے بہرہ ہوچکا ہے۔ ہم ان کو اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں جوکہ انسانیت کو نجات دینے والا مکتب ہے۔ الحوثی نے فلسطین اور وہاں کے عوام کے بارے میں اصولی موقف کو دہرایا۔انہوں نے یمن میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لئے محاصرہ ختم کرنے اور امن کے لئے کوششوں کی دعوت دی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular