
صنعا: یمنی فوج کے میڈیا سیل نے یونانی آئل ٹینکر سونیون کے نشانہ بننے کی نئی فوٹیج جاری کی ہیں۔ یونانی آئل ٹینکر سونیون پر مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی بناء پر حملہ کیا گیا۔ ویڈیو میں مزاحمت کاروں کو جہاز پر سوار ہوتے اور دھماکہ خیز مواد رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے دھماکوں سے بحیرۂ احمر کو تیل کے بڑے اخراج کا خطرہ لاحق ہے۔ جہاز کو پہلے چھوڑ دیا گیا تھا جس کے بعد اس پر حملے کیے گئے۔ اس سے پہلے انصاراللہ یمن کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے بدھ کی رات نشانہ بننے والے آئل ٹینکر سونیون کو ایک امدادی بحری جہاز کے ذریعے بچانے کی منظوری دی تھی۔


































