امریکی استحصال کا بدترین نتیجہ، 46 تارکین وطن کنٹینر میں دم گھٹنے سے ہلاک

  Click to listen highlighted text! سان انتونیو: امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو کے مضافات سے ایک لاوارث لاری سے 46 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ آگ بھجانے والے ایک سرکاری اہلکارکے مطابق4 بچوں سمیت 16 افراد کو اسپتال بھی لے جایا گیا ہے۔ بچ جانے والوں کا جسم بہت گرم تھا اور وہ ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے نڈھال حالت میں تھے۔ گاڑی کو اس کا ڈرائیور چھوڑ کرغائب ہو گیا تھا اور اس میں کوئی ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اور نہ اس کے اندر پینے کا پانی موجود تھا۔سان انتونیو کا علاقہ، امریکا اور میکسیکو کی سرحد سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور انسانی اسمگلروں کے لیے ایک اہم روٹ ہے.سان انتونیو کے میئر رون نیرنبرگ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کے ساتھ خاندان بھی تھے اور ممکنہ طور پر وہ بہتر زندگی کی تلاش میں تھے۔ یہ واقعہ بھیانک انسانی المیے سے کم نہیں.ابتدائی تحقیقات کے مطابق امریکا اسمگل کئے جانے والے افراد کا تعلق میکسیکو ، ایکواڈور اور گوئٹے مالا سے ہے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں یہ انسانی اسمگلنگ کے واقعہ میں ہونے والی امریکی تاریخ کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں یہ افراد بہتر ذریعہ معاش کے حصول کیلے امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے.

سان انتونیو: امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو کے مضافات سے ایک لاوارث لاری سے 46 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ آگ بھجانے والے ایک سرکاری اہلکارکے مطابق4 بچوں سمیت 16 افراد کو اسپتال بھی لے جایا گیا ہے۔ بچ جانے والوں کا جسم بہت گرم تھا اور وہ ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے نڈھال حالت میں تھے۔ گاڑی کو اس کا ڈرائیور چھوڑ کرغائب ہو گیا تھا اور اس میں کوئی ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اور نہ اس کے اندر پینے کا پانی موجود تھا۔سان انتونیو کا علاقہ، امریکا اور میکسیکو کی سرحد سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور انسانی اسمگلروں کے لیے ایک اہم روٹ ہے.سان انتونیو کے میئر رون نیرنبرگ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کے ساتھ خاندان بھی تھے اور ممکنہ طور پر وہ بہتر زندگی کی تلاش میں تھے۔ یہ واقعہ بھیانک انسانی المیے سے کم نہیں.ابتدائی تحقیقات کے مطابق امریکا اسمگل کئے جانے والے افراد کا تعلق میکسیکو ، ایکواڈور اور گوئٹے مالا سے ہے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں یہ انسانی اسمگلنگ کے واقعہ میں ہونے والی امریکی تاریخ کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں یہ افراد بہتر ذریعہ معاش کے حصول کیلے امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے.