
راولپنڈی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترمیمی بل 2023 پر پوری قوم کے تحفظات برقرار ہیں۔ ناموس صحابہ(رض) اور اہلبیت(ع) کی آڑ میں جس شر انگیزی کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا نتیجہ وطن عزیز میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ہم مادر وطن کے باوفا بیٹے ہیں۔ ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو ملکی سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ ہو۔ ترمیمی بل کے حوالے سے قوم کسی دھوکے میں نہیں آئے گی۔ یوم اربعین کو نشر و اشاعت کا ذریعہ بناتے ہوئے قوم کو یکم ربیع الاول کے احتجاج کے لیے تیار رکھیں۔ علماء، ذاکرین اور واعظین اپنے خطبات میں ترمیمی بل اور اس کے بدنیتی پر مبنی نکات سے قوم کو آگاہ کریں۔


































